8 جون، 2016، 6:25 PM

مقبوضہ بیت المقدس میں 82 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری

مقبوضہ بیت المقدس میں 82 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری

غاصب اسرائیلی حکومت نے فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کیلئے 82 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کیلئے 82 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ یہ مکانات شمالی بیت المقدس میں قائم ’’رمات شلومو‘‘ نامی یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے زیراہتمام قائم کردہ پلاننگ و ڈیولپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمات شلومو کالونی میں یہودی آباد کاروں کیلئے جلد 82 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جائیگی۔ اسرائیلی عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ رمات شلومو میں یہودی آباد کاروں کیلئے نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان 2010ء میں کیا گیا تھا، اسرائیل کی جانب سے متذکرہ بالا 82 مکانات کی تعمیر کی منظوری امریکی نائب صدر کے دورہ اسرائیل سے قبل دی گئی تھی مگر جوبائیڈن کے مطالبے پر اس منصوبے پرعملدرآمد روک دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسرائيل کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور امریکہ اور سعودی عرب  فلسطینیوں پر اسرائیلی جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

News ID 1864608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha